لاہور میں گرمی اور حبس برقرار، کل سے 6 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی

لاہور میں گرمی اور حبس برقرار، کل سے 6 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی

لاہور: شہر میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، تاہم بادلوں کی آمد کے باوجود موسم بدستور حبس زدہ ہے اور گرمی کی شدت برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 اور کم سے کم 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے، جبکہ 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں، تاہم کل سے 6 جولائی تک وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہیں، جن سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آنے کی توقع ہے۔