لاہور میں موسم گرمی اور حبس جاری، محکمہ موسمیات کی طرف سے مزید بارشوں کی پیشگوئی

لاہور میں موسم گرمی اور حبس جاری، محکمہ موسمیات کی طرف سے مزید بارشوں کی پیشگوئی

لاہور میں موسم گرم اور حبس کا راج برقرار ہے، جہاں درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 اور کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے اور 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی لاہور میں بارش کا امکان موجود ہے اور موجودہ موسمی اسپیل 21 اگست تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ شہریوں کو موسمی حالات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔