ویب ڈیسک: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
اس دوران بعض مقامات پر تیز موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
لاہور کا موسم
لاہور میں آج موسم جزوی طور پر ابر آلود رہا اور گرمی میں واضح اضافہ محسوس کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، خاص طور پر شام کے اوقات میں بادل برسنے کا امکان ہے۔
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: 34 ڈگری سینٹی گریڈ
کم سے کم درجہ حرارت: 28 ڈگری سینٹی گریڈ
ہوا میں نمی کا تناسب: 85 فیصد
ہوا کی رفتار: 8 کلومیٹر فی گھنٹہ
پی ڈی ایم اے کے مطابق 7 اگست تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔
کراچی کا موسم
شہرِ قائد میں مطلع مکمل طور پر ابر آلود اور مرطوب ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہلکی بوندا باندی کی توقع ہے۔
موجودہ درجہ حرارت: 29 ڈگری سینٹی گریڈ
کم سے کم درجہ حرارت: 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ
ہوا کی رفتار: 24 کلومیٹر فی گھنٹہ (جنوب مغرب)
نمی کا تناسب: 76 فیصد
شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دھوپ میں غیر ضروری طور پر نہ نکلیں اور بوندا باندی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
دیگر علاقوں میں پیشگوئی
اسلام آباد اور راولپنڈی: تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش
پنجاب: مری، گلیات، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، جہلم، اٹک، چکوال، فیصل آباد، سرگودھا، جھنگ، خوشاب، میانوالی، بھکر، لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں بارش متوقع
خیبر پختونخوا: پشاور، سوات، چترال، دیر، بونیر، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم، نوشہرہ، صوابی، مردان، کوہاٹ، ڈی آئی خان، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت اور ٹانک میں بارش کی توقع
بلوچستان: ژوب، بارکھان، خضدار اور موسیٰ خیل میں گرج چمک کے ساتھ بارش
سندھ: بیشتر اضلاع میں گرمی اور حبس جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا
کشمیر و گلگت بلتستان: تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان