لاہور: شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل بندش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
وحدت کالونی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کئی گھنٹوں تک بجلی معطل رہی، جس سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق طویل لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی ہے، جبکہ شدید گرمی میں گھریلو امور انجام دینا بھی دشوار ہو گیا ہے۔شہریوں نے شکایت کی ہے کہ بھاری بھرکم بجلی کے بل ادا کرنے کے باوجود انہیں بجلی جیسی بنیادی سہولت میسر نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے روزمرہ زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔متاثرہ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیا جائے اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔