لاہور ہائیکورٹ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست دائر

لاہور ہائیکورٹ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست دائر

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے اقدام کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

 درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ مہنگی بجلی کے باوجود شہری لوڈشیڈنگ کا شکار ہیں اور بلا امتیاز بجلی فراہم نہیں کی جا رہی، جس سے کاروبار شدید متاثر ہو رہے ہیں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ بلا امتیاز بجلی کی فراہمی یقینی بنانے اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے احکامات جاری کرے۔