لاہور: شہر کے علاقے باغبانپورہ میں لیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
رہائشیوں کے مطابق گزشتہ رات سے علاقے میں بجلی بند ہے، تاہم تاحال بجلی بحال نہیں کی گئی، جس سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔مکینوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کے مسئلے کے حل کے لیے وہ متعدد بار لیسکو دفاتر کے چکر لگا چکے ہیں، لیکن تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔باغبانپورہ کے رہائشیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں بجلی فوری بحال کی جائے اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے۔