سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور میکرون کا ٹیلیفونک رابطہ

 علاقائی استحکام کیلئے  محفوظ اور بلا رکاوٹ بحری نقل و حمل ناگزیر ہے:دونوں رہنمائو ں  کا ا تفاق 
ریاض(آئی این پی ) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں مشرق وسطی کی تازہ صورتحال، امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی مفاہمتی یادداشت اور خطے میں امن و استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں رہنمائو ں نے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا اور اس بات پر زور دیا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور دیرپا امن کے قیام کے لیے سفارتی کوششوں کو مزید مضبوط بنایا جانا چاہیے