پیوٹن اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

 ماسکو(آئی این پی )روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں یوکرین جنگ بندی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں رہنمائوں نے تجارت و دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔رپورٹ کے مطابق ترجمان کریملن نے دونوں رہنمائوں کے درمیان ٹیلی فونک رابطے اور باہمی امور پر بات چیت کی تصدیق کی ہے۔ترجمان کریملن نے کہا کہ صدر پیوٹن یوکرین سے جنگ بندی کے لیے پرعزم ہیں۔