پیرس(آئی این پی )فرانسیسی صدر میکرون کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں غزہ کی صورتحال اور روس یوکرین جنگ سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت اور معصوم فلسطینیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا