مضبوط پارلیمان جمہوری استحکام، عوامی فلاح کی ضمانت ہے:ایازصادق

 قومی اسمبلی میں قانون سازی کے عمل کو مزید مؤثر، شفاف اور نتیجہ خیز بنایا جا رہا ہے:سپیکر
اسلام آباد (آن لائن)  اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پارلیمان کسی بھی جمہوری ملک کا بنیادی ستون اور عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمان ہوتی ہے۔ پارلیمان کی بالادستی جمہوری نظام کے استحکام، آئینی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عوامی اعتماد کی ضامن ہے۔ ایک فعال، شفاف اور مؤثر پارلیمان ہی عوامی مسائل کے پائیدار حل اور قومی ترقی کی بنیاد فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار عالمی یومِ پارلیمنٹرین ازم کے موقع پر کیا، جو ہر سال 30 جون کو اقوامِ متحدہ کے زیرِ اہتمام دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی جمہوری اقدار، آئینی بالادستی، شفاف قانون سازی اور مؤثر احتساب کے فروغ کے لیے اپنی آئینی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں فعال کردار ادا کر رہی ہے