آزاد میڈیا جمہوری معاشرے کے استحکام اور قومی اداروں کی مضبوطی کیلئے ناگزیر ہے:ایازصادق

اسلام آباد(آئی این پی )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ آزاد میڈیا جمہوری معاشرے کے استحکام اور قومی اداروں کی مضبوطی کیلئے ناگزیر ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکرقومی اسمبلی نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) نو منتخب عہدیداران اور ڈائریکٹرز کے نام تہنیتی پیغام میں نو منتخب چیئرمین شکیل مسعود حسین، سینئر وائس چیئرمین میر ابراہیم رحمان اور وائس چیئرمین سلمان اقبال ، سیکرٹری جنرل میاں عامر محمود، جوائنٹ سیکرٹری درید قریشی اور فنانس سیکرٹری احمد اے زبیری کو بھی مبارکباد دی اور تمام نو منتخب عہدیداران اور ڈائریکٹرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔