نوجوان ڈاکٹرز اس کے نظام میں مثبت تبدیلی لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں:سپیکر قومی اسمبلی
اسلام آباد(بیورو رپورٹ )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے پارلیمان ملک کے صحت کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے،نوجوان ڈاکٹرز صحت کے نظام میں مثبت تبدیلی لانے کی بے پناہ صلاحیت رکھتے ہیں، ان کی محنت، عزم اور ہمدردی اس شعبے کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں مدد کرے گی،عام بندہ عدالت میں اپنے کیس اور ہسپتال میں اپنے علاج کے لئے سب کچھ قربان کردیتا ہے ایسے میں اچھے الفاظ اور مسکراہٹ اسے نئی زندگی دیتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کوکالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان(سی پی ایس پی ) کے 57ویں کانووکیشن سے خطاب کے دوران کیا ۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آج یہاں سے پاس آئوٹ ہونے والے نوجوان ڈاکٹر ملک کے صحت کے نظام کی ترقی کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں ۔