کوئٹہ (یواین پی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پارلیمان عوام کی امنگوں کی حقیقی ترجمان اور جمہوری نظام کا مضبوط ترین ستون ہے۔ انہوں نے منگل کو عالمی یومِ پارلیمان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایک مضبوط، فعال اور بااختیار پارلیمان ہی عوامی نمائندگی، موثر قانون سازی، احتساب اور شفاف حکمرانی کو یقینی بنانے کی ضامن ہوتی ہے۔