اسلام آباد (آئی این پی )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پارلیمان عوام کے اعتماد اور خواہشات کی آئینہ دار ہیں، پارلیمان صرف قانون سازی ہی نہیں بلکہ مکالمے اور اتفاقِ رائے کا فورم بھی ہے، فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسائل کا حل بھی مکالمے میں مضمر ہے ۔ پیر کو بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں موجودگی میرے لئے باعث مسرت ہے۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو پروقار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔سپیکر سردار ایاز صادق نے چیئرمین سینیٹ کی پارلیمانی سفارتکاری کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری روایتی حکمت عملی کا اہم جزو بن چکی ہے،پارلیمانی سفارتکاری عوامی نمائندوں کے درمیان بامعنی روابط کے قیام میں مددگار ہے،پاکستان کا دو ایوانی نظام عوام کی خدمت کر رہا ہے،قومی اسمبلی اور سینیٹ جمہوری طرز حکمرانی کو مستحکم بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان عالمی و علاقائی فورمز پر موثر کردار ادا کر رہی ہے