مقتولہ کے شوہر کی جانب سے دوسری بیوی کو گھر لانے پر سوتیلے بیٹوں پر قتل کا شبہ ہے:پولیس
پشاور(آئی این پی )پشاورکے علاقے تھانہ متنی کی حدود میں فائرنگ کے انتہائی لرزہ خیز واقعہ میںنامعلوم ملزموں نے فائرنگ کر کے ماں اور اس کے شیرخوار بچے کو بے دردی سے قتل کر دیا۔پولیس حکام کے مطابق سفاک ملزمان نے دونوں کو قتل کرنے کے بعد لاشوں کو چھپانے کیلئے ایک کنویں میں ڈال دیا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو کنویں سے نکالا اور ضابطے کی کارروائی و پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتولہ کے شوہر کی جانب سے دوسری بیوی کو گھر لانے پر سوتیلے بیٹوں پر قتل کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔