پاکپتن،محمدنگر (خصوصی رپورٹ) نواحی گا ئوں ترکھنی کے قریب کھیتوں سے ایک شیرخوار بچے کی لاش بر آمد ہوئی ہے،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا،بچے کی عمر تقریباً 6 سے 8 ماہ ہے، پولیس مصروف کارروائی ہے۔