بیوی سے جھگڑا ، شیرخوار بیٹا پٹخ کر قتل کر دیا

پھالیہ (خصوصی رپورٹ)میاں بیوی کے جھگڑے کے دوران والد نے ایک سالہ ہاشم کو سولنگ پر پٹخ کر قتل کر دیا۔افسوس ناک واقعہ تھانہ قادر آباد کے علاقہ سیدا شریف میں پیش آیا جہاں طالب حسین کا بیوی کے ساتھ گھریلو ناچا قی پر جھگڑا ہوگیا ، طیش میں طالب حسین نے شیر خوار ہاشم علی کو پا ئوں سے پکڑ کر پختہ سولنگ پر پٹخ دیا جو موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔تھانہ قادر آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہاشم کا جسد خاکی قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ، ملزم موقع سے فرا ر ہو گیا لیکن بعدازاں پو لیس نے حراست میں لے لیا۔