شیرخوار بچی کے قتل الزام میں ماں، تائی، نانی گرفتار

نارووال (خصوصی رپورٹ)تھانہ رعیہ خاص میں اڑھائی ماہ کی بچی کے قتلکے الزام میں اسکی ماں، تائی، نانی کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر میں قتل ،اقدام قتل، کی دفعات شامل ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق قتل ہونیوالی اڑھائی ماہ کی زینب کے والد نے الزام لگایا ہے کہ مبینہ طور پر میری بیوی اور بچی کی تائی نیبیٹی کو کوئی زہریلی چیز پلائی ،بیٹی زینب کو میری بیوی نے، میری ساس، اس کے رشتے دار کے کہنے پر زہریلی چیز پلائی۔ وجہ عناد یہ ہے کہ میری بیوی مجھ سے طلاق لینا چاہتی تھی۔ تھانہ رعیہ خاص نے بچی کی والدہ ،تائی ، نانی کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیاہے۔ پولیس کا کہنا کہ تفتیش کر رہے ہیں، میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد زہریلی چیز پلائے جانے کا معاملہ پتا چلے گا۔