بیٹے نے والدین کو کنویں میں پھینک دیا، لاشیں برآمد

 میاں بیوی 2ماہ سے لاپتہ تھے،ملزم پکڑاگیا،2ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے
ایبٹ آباد(خصوصی رپورٹ)ایبٹ آباد کے ملکاں گاؤں کیکنویں سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ، بیٹے نے اپنے والدین کو کنویں میں پھینک دیا تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایبٹ آباد پولیس کو ملکاں گاؤں سے 2 ماہ قبل لاپتا ہونے والے میاں بیوی کی لاشیں کنویں سے ملی ہیں، بیٹے نے گھریلو ناچاقی پر اپنے والدین کو دو دوستوں کے ساتھ مل کر کنویں میں پھینکا تھا۔ لاشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، ملزم کے دو ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جوچھاپیماررہی ہیں۔