لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی بلال احمد نے اہم مجالس اور گرجا گھروں کے سکیو رٹی انتظامات کا جائزہ لیا ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی سٹی بلال احمد نے نولکھا مجلس عزاء امام بارگاہ عطیہ اہل بیت کی سیکورٹی کو چیک کیا ایس پی سٹی نے شاد باغ چرچ اور نیو انارکلی مریم بے داغ چرچ کی سیکیورٹی کا بھی جائزہ لیاگرجا گھروں اور مجالس کی ڈیوٹی پر مامور جوانوں کو الرٹ ہو کر فرائض انجام دینے کی ہدایت دی ایس پی سٹی نے داخلی راستوں پر چیکنگ کے عمل کا مکمل جائزہ لیادوران وزٹ منتظمین سے ملاقات کی اور ڈی ایس پی مامون الرشید نے سیکورٹی انتظامات بارے اگاہ کیا ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گامحرم الحرام کی تمام مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہیتمام مکتب فکر اور مزاہب کے عبادتی پروگرام کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے