ایس پی سٹی کا گرجا گھروں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی بلال احمد نے ڈویڑن کے گرجا گھروں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔نولکھا پریسبیٹرین چرچ ،مریم بے داغ سمیت اہم گرجا گھروں پر مامور نفری کو چیک کیا،دوران وزٹ سکیورٹی پر مامور جوانوں کو الرٹ ہو کر فرائض سر انجام دینے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر متعلقہ منتظمین ،سرکل افسروں اور ایس ایچ او زنے سکیورٹی انتظامات بارے آگاہ کیا۔