ایس پی سٹی نے گرجا گھروں کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا ڈویڑن کے گرجا گھروں کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیاایس پی سٹی نے نولکھا پریسبیٹرین چرچ ،نیو انارکلی مریم بے داغ چرچ شاد باغ سرچ سمیت اہم گرجا گھروں پر مامور نفری کو چیک کیادوران وزٹ سیکورٹی پر مامور جوانوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ الرٹ ہو کر فرائض منصبی سر انجام دینے کی ہدایت کی ترجمان پولیس کے مطابق اس موقع پر متعلقہ ایس ایچ او نے سیکورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی ایس پی سٹی قاضی علی کا کہنا تھا کہ عبادت کے لیے آنے والے تمام افراد کی چیکنگ کو یقینی بنایا جارہا ہے پارکنگ کو گرجا گھروں سے دور مناسب فاصلے پر بنایا گیا ہے مشکوک افراد اور لاوارث سامان پر کڑی نظر رکھیں گرجا گھروں سمیت اہم مقامات پر موثر پیٹرولنگ کی جا رہی ہے،تمام گرجا گھروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے،