لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی سٹی عاطف امیر نے ڈویڑن کے اہم گرجا گھروں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا جہاں انہوں نے نولکھا پریسبیٹرین چرچ سمیت مختلف مقامات پر تعینات پولیس نفری کو چیک کیا اور داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی جبکہ ایس پی سٹی نے جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں الرٹ رہنے کی ہدایت کی، ترجمان پولیس کے مطابق عبادت کے لیے آنے والے افراد کی مکمل چیکنگ یقینی بنائی جا رہی ہے اور پارکنگ کو گرجا گھروں سے فاصلے پر منتقل کیا گیا ہے، ایس پی سٹی نے مزید ہدایت کی کہ مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء پر کڑی نظر رکھی جائے اور موثر پیٹرولنگ جاری رکھی جائے تاکہ عبادت گزاروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا سکے۔