ایس پی سٹی کا گرجا گھروں کا سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

اہم گرجا گھروں کے داخلی راستوں پر مامور اہلکاروں کو چیک کیا 
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی سٹی بلال احمد نے ڈویڑن کے گرجا گھروں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی سٹی نے گرجا گھروں کے داخلی راستوں پر مامور جوانوں کو الرٹ اور چیکنگ کے عمل کا مکمل جائزہ لیا۔ ایس پی سٹی نے نولکھا پریسبیٹیرین، مریم بے داغ، نیو انارکلی چرچ سمیت اہم گرجا گھروں کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے سکیورٹی انتظامات بارے آگاہ کیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق عبادت کے لیے آنے والے تمام افراد کی چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ پارکنگ کو گرجا گھروں سے مناسب فاصلے پر بنایا گیا ہے۔ مشکوک افراد اور لاوارث سامان پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ گرجا گھروں سمیت اہم تفریحی مقامات کے گرد مؤثر پیٹرولنگ کی جا رہی ہے۔ تمام گرجا گھروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔