ایس پی سٹی نے گرجا گھروں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی بلال احمد نے ڈویڑن کے گرجا گھروں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا داخلی راستوں پر مامور جوانوں کو الرٹ اور چیکنگ کے عمل کا مکمل جائزہ لیا ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی سٹی نے نولکھا پریسبیٹیرین، مریم بیداغ نیو انارکلی چرچ سمیت اہم گرجا گھروں کا وزٹ کیااس موقع پر متعلقہ سرکل افسران نے سیکورٹی انتظامات بارے آگاہ کیا ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق عبادت کے لیے آنے والے تمام افراد کی چیکنگ کو یقینی بنایا جارہا ہیپارکنگ کو گرجا گھروں سے دور مناسب فاصلے پر بنایا گیا ہیمشکوک افراد اور لاوارث سامان پر کڑی نظر رکھیں گرجا گھروں سمیت اہم تفریحی مقامات کے گرد موثر پیٹرولنگ کی جا رہی ہیتمام گرجا گھروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے