تہمینہ دولتانہ کا اپینڈکس کا آپریشن

وہاڑی (خصوصی رپورٹ) سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ کو اچانک اپینڈکس کے شدید درد کے باعث پولی کلینک ہسپتال اسلام آباد منتقل کیا گیا، جہاں فوری طور پر ان کی سرجری کی گئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق سرجری کامیاب رہی ہے اور اب ان کی حالت تسلی بخش ہے۔ انہوں نے اپنی صحت یابی تک تمام تر سیاسی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔ سیاسی، سماجی و عوامی حلقوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے، جبکہ ان کے اہل خانہ کی جانب سے عوام سے دعا کی اپیل کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ بیگم تہمینہ دولتانہ کو جلد مکمل صحت عطا فرمائے۔