مسلم لیگ( ن) کی سینئر رہنما بیگم تہمینہ دولتانہ علیل،ہسپتال داخل

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن )کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل ہو گئیں۔سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ کو پولی کلینک ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی ۔ذرائع کے مطابق تہمینہ دولتانلہ کو اپینڈکس درد کی وجہ سے ہسپتال داخل کیا گیاجس پربیگم تہمینہ دولتانہ کی کامیاب سرجری ہوئی ہے اور اب وہ روبصحت ہیں۔