سکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج جہنم واصل کر دیئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی جنوبی وزیرستان کے علاقے سرواکئی میں کی، آپریشن علاقے میں خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا تھا۔