ضلع کیچ میں آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے بلگتر میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا جہاں فورسز کو گزشتہ روز دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ دہشتگردوں کا سرغنہ ثنا عرف بارو بھی مارا گیا، ثنا عرف بارو مجید بریگیڈ کیلئے خودکش بمباروں کی بھرتی کا ایجنٹ تھا۔