آپریشن کے دوران متعدد املاک سے غیر قانونی سائن بورڈز بھی ہٹا دیئے
لاہور ( کرائم رپورٹر )ٹیپا انفورسمنٹ ونگ نے شادمان ون اور گلبرگ ٹو کے مختلف بلاکس میں کارروائی کرکے تین درجن املاک سیل کر دیں۔ٹیموں نے آپریشن کے دوران متعدد املاک سے غیر قانونی سائن بورڈز بھی ہٹا دیئے۔ان املاک میں معروف سٹورز،نجی بینک، کلینک، لیب، ریستوران، بروسٹ شاپ، ہوٹل، ہسپتال، بوتیک، فرنیچرشاپ، کارگو، رینٹ اے کار اور دیگر شامل ہیں۔ چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین کی نگرانی میں آپریشن ڈائریکٹر انفورسمنٹ ٹیپا ون فرقان ظہیر نے کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر پارکنگ کی جگہ پر تجاوزات بنانے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔