کوئٹہ سے ٹرین آپریشن چار روز کیلئے روک رہے ہیں:سی ای اوریلوے

لاہور(خصوصی رپورٹ ) چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ نے کہا ہے کہ سکیورٹی صورتحال اور مسافروں کی حفاظت کے پیشِ نظر کوئٹہ سے ٹرین آپریشن چار روز کیلئے روک رہے ہیں۔ کلیئرنس ملتے ہی کوئٹہ سے آپریشن دوبارہ بحال ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز نے حکومت بلوچستان اور سکیورٹی اداروں کے بھر پور تعاون سے کوئٹہ کے ملک بھر سے رابطے کا آغاز ممکن بنایا تھا۔ اس وقت ٹراما سنٹر میں پچاس زخمی داخل ہیں جن کی دیکھ بھال کیلیے ریلوے کی میڈیکل ٹیمیں موجود ہیں۔