پولیس ان ایکشن، 2اشتہاری گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)سِول لائنز ڈویڑن پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ان ایکشن ہے تھانہ ریس کورس اور تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 2 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان کو دوران سنیپ چیکینگ اور خفیہ اطلاع پر مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔ اشتہاری ایمان شجاع پر چوری اور سنچنگ کے 17 سے زائد مقدمات درج ہیں، اشتہاری قاسم مسیح پر رابری، ڈکیتی اور چوری کے 45 سے زائد مقامات درج ہیں ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیاجرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں