پولیس اِن ایکشن، 2اشتہاری دھر لئے

لاہور(کرائم رپورٹر) پولیس ان ایکشن، 2اشتہاری دھر لئے،ایس ایچ او فیکٹری ایریا نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے لسٹڈ یافتہ اے کیٹگری کا اشتہاری ملزم قاسم کوگرفتارکرلیااے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کے مطابق اشتہاری ملزم قاسم قتل کے مقدمہ میں عرصہ 1 سال سے فیکٹری ایریا پولیس کو مطلوب تھااشتہاری ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیاگرفتار ملزم مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر لٹن روڈ پولیس نے لسٹڈ شوٹر اور 2 مقدمات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق اشتہاری کو ایس ایچ او لٹن روڈ نے ٹیم کے ہمراہ سعدی پارک سے گرفتار کیااشتہاری مشہود بٹ کیخلاف تھانہ لٹن روڈ اور مزنگ تھانہ میں مقدمات درج ہیں ۔