لاہور(کرائم رپورٹر)مجرم کتنا ہی شاطر کیوں نا ہو، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتالاہور اورسیالکوٹ پولیس کو مطلوب 2اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا گیالاہور 6 تھانوں کی پولیس کو مطلوب فراڈیہ ڈولفن سکواڈ کی گرفت میں ہے ملزم نے کئی شہریوں سے لین دین، رقوم کی مد میں فراڈ کی نیت سے بوگس چیک دیے تھے ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم 2 سال سے لاہور پولیس کو مطلوب تھاملزم کو جوہر ٹاؤن سے حراست میں لیا گیاملزم کیخلاف تھانہ لاری اڈا، سبزہ زار، ٹاؤن شپ،ستوکتلہ اوردیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں سیالکوٹ پولیس کو ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم بھی ڈولفن نے دھر لیاملزم 2 سال سے مفرور تھا،ڈولفن نے سنیپ چیکنگ کے دوران گرفتار کیاگرفتار ملزم محسن اورشعیب کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ جوہر ٹاؤن،داتا دربار کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق معصوم و سادہ لوح شہریوں سے فراڈ و نوسر بازی سے رقوم ہتھیانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ای پولیس ایپ ایک جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار ہیدرجنوں اشتہاری قانون کی گرفت میں آئے