قتل میں ملوث 2اشتہاری یو اے ای سے گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ایف آئی ایانٹرپول نے قتل میں ملوث 2اشتہاری ملزموں کو یو اے ای سے گرفتار کرلیا۔گرفتار علی رضا اور محمد نادر کو یو اے ای سے گرفتار کر کے لاہور ایئرپورٹ سے ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق 2023 میں ملزم نادر کے خلاف تھانہ کوٹ مبارک ڈی جی خان جبکہ علی رضا کے خلاف تھانہ بھگتا والا سرگودھا میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزم قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گئے تھے۔