پنجاب پولیس اور انٹرپول کی کارروائی ،یو اے ای سے 2اشتہاری گرفتار

لاہور ( کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل اور انٹرپول نے مشترکہ کارروائی کر کے 2 اشتہاریوں کو یواے ای سے گرفتار کر لیا۔ رواں سال بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاری ملزموں کی تعداد 93ہوگئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق اشتہاری ملزم رضوان شہزاد نے 2برس قبل سیالکوٹ میں شہری کو اغوا کرکے قتل کیا تھا۔ دوسرا ملزم رانا آفاق ماڈل ٹائون پولیس سٹیشن بوریوالہ وہاڑی کو ڈکیتی مقدمہ میں مطلوب تھا۔ سپیشل آپریشن سیل کی ٹیم یواے ای پولیس کے تعاون سے دونوں کوگرفتار کرکے شارجہ سے لاہور پہنچی۔ آئی جی نے ہدایت کی ہیکہ قانونی کارروائی جلد مکمل کرکے دونوں ملزموں کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔