اشتہاری ملزم جاوید شیرا کوٹ پولیس کے حوالے

لاہور(کرائم رپورٹر)فیصل آباد پولیس کو فراڈ کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کوڈولفن سکواڈ نے گرفتار کر لیا ۔ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے نیازی اڈہ سے ملزم کو مشکوک جانتے ہوئے گرفتار کیا،کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا تو بی کیٹیگری کا PO نکلا،ملزم فراڈ کے مقدمہ میں فیصل آباد پولیس کو مطلوب ہے۔ملزم کیخلاف تھانہ سٹی سمندری میں فراڈ کا مقدمہ 83/22 درج ہے ،ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے 2 سال سے لاہور میں روپوش تھا،ملزم جاوید کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کر دیاگیا۔