300کلو مضر صحت گوشت تلف ، ملزم گرفتار

 گودام سے ناقص گوشت بر آمد ہونے پر ایکشن لیا گیا،مقدمہ درج
لاہور ( خصوصی رپورٹ)فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بکر منڈی میں چھاپے مار کر 300کلو مضر صحت بدبودار گوشت تلف کر کے مقدمہ درج اور ملزم کو گرفتار کرا دیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ گودام سے ناقص گوشت بر آمد ہونے پر ایکشن لیا گیا۔