تجاوزات کے خلاف کارروائی، 11 دکانیں سیل

اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ)سب ڈویڑنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید کی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں، 9 دکانیں سیل، انہوں نے عید گاہ روڈ پر تجاوزات کرنے والی 7 دکانیں سیل کر دیں، اسی طرح صدر بازار میں تجاوزات کرنے والی دو دکانوں کو سیل کر دیا گیا، سب ڈویڑن انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے وینس چوک میں تجاوزات کرنے والوں کو تنبیہ کرتے ہوئے اپنی مقررہ حد تک محدود رہنے کی ہدایت کی، اس موقع پر سب ڈویڑنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے کہا ہے کہ تجاوزات کے ذریعے عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے والے دکانداروں کے ساتھ سختی سے نمٹایا جائے گا اور ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کی دکانوں کو سیل کر دیا جائے گا اور انسداد تجاوزات مہم کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔