تجاوزات کیخلاف ایکشن، 7 دکانیں سیل

رینالہ خورد(خصوصی رپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر رینالہ انعم علی خان کا تجاوزات کیخلاف سخت ایکشن 7 دکانیں سیل کر دی گئیں۔گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر رینالہ انعم علی خان نے صدر انجمن تاجران سرفراز انجم اور انفورسمنٹ انسپکٹر کاشف شریف، فیلڈ آفیسر چوہدری محمد طارق و دیگر ملازمین کے ہمراہ شہر کے مختلف بازاروں کا وزٹ کیا اور اپنی مقرر کردہ حد سے تجاوز کرنیوالے 7 دکانداروں کی دکانیں موقع پر سیل کر تے ہوئے سب دکانداروں کو خبردار کیا کہ وہ اپنی مقرر کردہ حدود سے کسی بھی صورت تجاوز نہ کریں ورنہ ان کو بھاری جرمانوں ،ایف آئی آر زکا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔