تجاوزات آپریشن ،3 دکانیں سیل

لاہور(کرائم رپورٹر)رائے ونڈ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاریاں شروع کر دی گئیں،ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے دورہ رائے ونڈ کے دوران 3 دکانیں سیل کر دیں،48گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیا۔ ڈی سی نے گز شتہ روزرائے ونڈ شہر کا اچانک دورہ کیا ، مختلف مقامات پر خانہ بدوشوں کے خلاف ہونیوالے آپریشن کا جائزہ لیا،ڈی سی نے عالمی تبلیغی مرکز بازار میں قائم تجاوزات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے میٹروپولیٹن افسروں کی سرزنش کی،تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے کا حکم جاری کیا۔ اس دوران تجاوزکنندہ 3 دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انکی دکانیں سیل کردیں۔