تجاوزات ، 128 دکانیں سیل

گلشن راوی، شادمان، فیروزپور روڈ، پیکو روڈ، ٹاون شپ سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیاں 
لاہور ( کرائم رپورٹر) ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے تجاوزات کے خلاف گرینڈ  آپریشن جاری رہا۔ترجمان ضلعی انتظامیہ   کے مطابق گلشن راوی، شادمان، فیروزپور روڈ، پیکو روڈ، ٹاون شپ اور کالج روڈ سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں اور اس دوران 128 دکانیں سیل جبکہ 28 ٹرک سامان قبضے میں لیا گیا۔