چونیاں،پیرافورس کا تجاوزات کیخلاف آپریشن ،دکانیں سیل

تلونڈی(خصوصی رپورٹ )سرکل چونیاں میں اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں پیرافورس کا تجاوزات کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری۔متعدددکانداروں کوہزاروں روپے جرمانے، بعض دکانیں سیل کردیں۔تفصیل کے مطابق سرکل چونیاں کے علاقوں تلونڈی الہ آبادوغیرہ میں پیرافورس کی جانب سے تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا جس کی سربراہی اسسٹنٹ کمشنر چونیاں تیمورخان نے کی۔کارروائی کے دوران دکانوں کے باہر قائم غیر قانونی شیڈ، تھڑے اور رکاوٹیں مسمار کر دی گئیں۔ ٹیم نے متعدد دکانداروں کو موقع پر ہی ہدایات دیتے ہوئے سامان ہٹانے کا حکم دیا جبکہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے کئی دکانداروں پر ہزاروں روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔