اوکاڑہ:16 سالہ لڑکے کی درخت سے لٹکتی لاش بر آمد

اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ)16 سالہ لڑکے کی موت، قتل یا خودکشی کا واقعہ ،بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر رینالہ خورد کے گا ئوں 16 ون ایل میں 16 سالہ نوعمر لڑکے کی درخت سے لٹکتی لاش کا ملی، جس کی شناخت مقامی زمیندار را ئو محمد حسین کے نو عمر بیٹے امان آکے نام سے ہوئی ہے،اطلاع ملنے پر تھانہ صدر رینالہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ،پولیس مصروف تفتیش ہے۔ ورثاء￿  کے مطابق لڑکا کھیتوں سے چارہ لے کر آیا اور اس کے آدھے گھنٹے بعد گا ئوں کے باہر درخت سے اس کی لٹکتی لاش ملی۔ پولیس تفتیش کے بعد واقعہ کے اصل حقائق سامنے آئیں گے۔