چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) تھانہ صدر چیچہ وطنی کی حدود میں درخت سے لٹکتی ہوئی لاش برآمد، پولیس مصروف تفتیش۔ تفصیلات ذرائع کے مطابق تھانہ صدر چیچہ وطنی کی حدود میں واقع جنگل سے ایک شخص کی درخت سے لٹکتی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مذکورہ شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اورلاش کو قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی شروع کردی۔ تاحال متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی۔