19 سالہ محفوظ کی لاش گھر سے ملی ،موت کیمحرکات معلوم نہ ہوسکے،لاش ہسپتال منتقل
فورٹ عباس(خصوصی رپورٹ )قدیمی بستی پھولڑہ میں ایک گھرسے 19 سالہ نوجوان کی لٹکتی ہوئی لاش بر آمد ہوئی ہے،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور کارروائی کا آغاز کیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش کی شناخت محفوظ عرف سانول کے نام سے کی گئی ہے،نوجوان کی موت کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے،ریسکیو ٹیم نے لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔