خاتون کی عمر 35سال کے قریب شناخت نہ ہوسکی، بظاہر جسم پر تشدد کے نشانات نہیں :پولیس
لاہور(کرائم رپورٹر)پرانی انارکلی کے علاقے میں ناصر باغ سے نامعلوم خاتون کی درخت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ناصر باغ میں درخت سے خاتون کی لٹکتی لاش دیکھ کر سیر کے لیے آنے والے افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر کے قتل اور خودکشی سمیت دیگر پہلوئوں پر تفتیش کا آغاز کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی عمر 35سال کے قریب ہے جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ،بظاہر اس کے جسم پر کوئی تشدد کے نشانات موجود نہیں ،اس نے خودکشی کی یا اسے قتل کیا گیا ہے ،پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پرمزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔