وقاص نیپولیس کواپنیبھانجے کی خودکشی کی اطلاع دی،پوسٹمارٹم جاری
دیپالپور( خصوصی رپورٹ )تھانہ سٹی دیپالپور کی حدود شہزاد کالونی میں 11 سالہ بچے کی لٹکتی لاش بر آمدہونے پر علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سٹی دیپالپور موقع پر پہنچ گئے، جبکہ ڈی پی او راشد ہدایت نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی دیپالپور سرکل سے رپورٹ طلب کر لی، پولیس کے مطابق پکار 15 پر کالر محمد وقار نے اطلاع دی کہ اس کے بھانجے نے خودکشی کر لی ہے، تاہم کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر لیے اور بچے کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے، پولیس ترجمان کے مطابق بچے کی والدہ اپنے بھائی کے ساتھ کھیتوں میں کام کے لیے گئی ہوئی تھی جبکہ گھر میں صرف 4 سالہ بہن موجود تھی، تمام پہلو ئوں سے حالات و واقعات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اگر پوسٹ مارٹم رپورٹ میں قتل کے شواہد ملے تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔