حویلی لکھا:خاتون سے زیادتی، 3افراد کیخلاف مقدمہ درج

حویلی لکھا(خصوصی رپورٹ)حویلی لکھا محلہ شکور آباد کی 17 سالہ خاتون سے مبینہ زیادتی ، خاتون کے والد کی درخواست پر ملزم اکرم اور اس کے دو نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔درخواست کے مطابق اکرم اور اس کے دو ساتھی خاتون کو زبردستی پکڑ کر قریبی جوار کی فصل میں لے گئے۔ الزام ہے کہ اکرم نے خاتون سے زیادتی کی جبکہ اس کے دو نامعلوم ساتھی فصل کے باہر پہرہ دیتے رہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔