حویلی لکھا (خصوصی رپورٹ ) تھانہ حویلی لکھا پولیس نے ڈی پی او اوکاڑہ کی ہدایت پر اے ایس آئی میاں نور سمند وٹو کی سربراہی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم سجاد بشیر کے قبضہ سے 1220 گرام آئس بر آمد ہوئی،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے پابندِ سلاسل کر دیا۔